عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//زراعت ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر، جاوید احمد ڈار نے یہاں شوکت علی سٹیڈیم، خواجہ میں انٹر اسکول/انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ (بوائز)کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر جاوید ڈار نے نوجوانوں میں جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، ٹیم اسپرٹ اور قیادت کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نچلی سطح پر کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کے مواقع فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھیل کے وزیر ستیش شرما نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر وزرا ء نے ضلع کے 18 زونوں کے طلبا میں کھیلوں کی کٹس اور سامان بھی تقسیم کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران، طلبا نے رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس پیش کی ۔