نئی دہلی //ریاست میں خراب موسمی حالات کے مدِ نظر نیشنل بورڈ آف اگزامینیشن ( این بی ای ) ریاست کے طلاب کیلئے ایک اعلیحدہ این ای ای ٹی ۔ پی جی 2019 امتحان کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں این بی ای نے کہا کہ این بی ای نے ریاست جموں کشمیر میں کئی مراکز کا اہتمام کیا تھا لیکن ریاست میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے سرینگر کے چند اُمیدواروں جنہوں نے جموں و دیگر شہروں میں امتحان دینے کی رضا مندی ظاہر کی تھی کو سرینگر سے جموں و دیگر مراکز کی طرف جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔