نئی دہلی/عظمیٰ نیوز سروس/ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو کہا کہ جموں سرینگر لائن فعال ہونے کے بعد مالی سال کے اندر’ وندے بھارت‘ خدمات متعارف کرائے جانے کی امید ہے ۔وشنو نے کہا کہ ایک بار جب جموں تا سرینگر ریلوے لائن مکمل ہو جائے گی تو بہت جلد وندے بھارت بھی اس پر چلائی جائے گی۔ مرکزی وزیر ریلوے ایس اشونی وشنو نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں جموں کشمیر میں کافی تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی زمینی سطح پر واضح ہے۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ترقی تیزی سے جاری ہے۔ حال ہی میں، UT میں G20 کی میٹنگیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بھی جموں کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور چناب پل، انجی پل پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، کچھ حصے کے علاوہ سرنگیں مکمل ہو چکی ہیں۔