سرینگر// انتظامیہ میں9سنیئر انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ4 جونیئر کشمیر انتظامی سروس افسراں کی خدمات کو محکموں کے سربراہوں کے ماتحت رکھا گیا۔ جاری آرڈر کے مطابق محکمہ صنعت و حرفت جموں میں تعینات انتظامی افسر نہا بخشی کو تبدیل کرکے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز جموں میں اپنی تقرری کی منتظر رچنا دیوی کو تبدیل کرکے محکمہ صنعت و حرفت میں انچارج انتظامی افسر تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز جموں میں اپنی تقرری کی منتظر انچارج انتظامی افسر اشوک ٹنڈن کو تبدیل کرکے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں انچارج انتظامی افسر جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز جموں میں اپنی تقرری کے منتظر سنجے کمار ٹنڈن کو تبدیل کرکے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں انچارج انتظامی افسر تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز جموں میں اپنی تقرری کی منتظر انچارج انتظامی افسر راکھی کلو کو تبدیل کرکے گورنمنٹ میڈیکل کالج کھٹوعہ میں انچارج انتظامی افسر جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف انمل ہسبنڈری کشمیر میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے انچارج انتظامی افسر سید ہلال احمد کو تبدیل کرکے سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں انچارج انتظامی افسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج ایڈمنسٹریٹو افسر شفاعت احمد شان ساز کو تبدیل کرکے محکمہ ماہی گیری کشمیر میں انچارج انتظامی افسر جبکہ جموں کشمیر جیل خانہ جات میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج ایڈمنسٹریٹو افسر سجاد احمد خان کو تبدیل کرکے میڈیکل کالج اننت ناگ میں انچارج انتظامی افسر کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔ لیگل میٹرلوجی جموں کشمیر کے دفتر میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے انچارج انتظامی افسر زاہدہ میر کو تبدیل کرکے جموں کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ میں انچارج انتظامی افسر اور تعینات کیا گیا۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق4 جونیئر جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں کی تقرریاں محکموں کے سربراں کے ماتحت رکھی گئی۔ آرڈر کے مطابق جونیئر کشمیر انتطامی سروس افسر جونی کمار کی محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج،مندر پال اور رال گپتا کی خدمات محکمہ سماجی بہبود اور شوکت حسین گنائی کی خدمات کو انفارمیشن محکمہ کے ماتحت رکھی گئی۔
بورڈ چیئر مین نامزدگی
کیلئے سرچ کمیٹی قائم
بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور جموں کشمیراسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے چیئرمین کی تقرری کیلئے تلاش کمیٹی کے قیام کو منظوری دی۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ یسرچ کمیٹی (BOSE) اور (SCERT) کے چیئرمین کی تقرری کیلئے پینل کی سفارشات پیش کرے گی۔ سرچ کمیٹی کی کمان محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر( ایڈیشنل چیف سیکریٹری )کے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے جبکہ5رکنی کمیٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری،محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری،جموں یونیورسٹی اور کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر شامل ہیں۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ مذکور تلاش کمیٹی محکمہ تعلیم کے ماتحت کام کرے گی۔