جموں//ریاستی قانون ساز کونسل سے 8ممبران اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 16مارچ کوسبکدوش ہورہے ہیں ۔ ان ممبران میں پی ڈی پی لیڈر و سابق وزیر سید نعیم اختراندرابی، کانگریس کی خاتون رکن رانی گارگی بلوریہ ، کانگریس کے ہی نریش کمار گپتااور محمد مظفر پرے ،نیشنل کانفرنس کے شوکت حسین گنائی، پی ڈی پی کے یشپال شرما ، بی جے پی کے صوفی یوسف اور پی ڈی پی کے فردوس احمد ٹاک شامل ہیں ۔اس سلسلے میں کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بلیٹن کے مطابق مذکورہ بالا 8ممبران 16مارچ کو سبکدوش ہورہے ہیں ۔اپنی مدت پوری کرنے والے ممبران میں سے نعیم اختر کا انتخاب کشمیر سے ہواتھاجبکہ رانی بلوریہ کا انتخاب جموں سے کیاگیا۔اسی طرح سے نریش گپتا کو ضلع ڈوڈہ ، مظفر پرے کو کشمیر، شوکت حسین گنائی کو بھی کشمیر، یشپال شرما کو جموں، صوفی یوسف کو کشمیر اور فردوس احمد ٹاک کو جموں سے منتخب کیاگیا۔