سرینگر/بلال فرقانی/وادی میں نومبر کے پہلے ہی ہفتے میںاس طرح کی برفباری نے کشمیریوں کو ضرور چونکا دیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہبرفباری ضرور غیر متوقع طور پر ہوئی البتہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ عمومی طور پر موسم سرما دسمبر سے شروع ہوتا ہے جس میں برفباری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وادی میں اس سے قبل 3مرتبہ نومبر میں برفباری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران 2004،2008اور2010 میں نومبر کے مہینے میں برفباری ہوچکی ہے۔