سرینگر // ضلع انتظامیہ سرینگر نے مزاحمتی قیادت کی طرف سے ہڑتال کال کے پیش نظر آج شہر کے 7پولیس تھانوں کے حدود میں مکمل طور پر بندشیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر سید عابد رشید کی اطلاع کے مطابق انتظامیہ نے کسی بھی طرح امن و امان میں خلل ڈالنے کے پیش نظر پائین شہر کے 5تھانوں نوہٹہ، خانیار، رعناواری، صفا کدل اور مہاراج گنج میں مکمل طور پر بندشیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکے علاوہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ پولیس تھانوں کے حدود کے اندر جزوی بندشیں رہیں گی۔