سرینگر// ریاستی محکمہ داخلہ نے پولیس کے20سینئر اور 47جونیئر افسران کے تباد لوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں جس کے تحت طاہر سلیم خان کو ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر ،دائود ایوب کو ایس پی ایسٹ سرینگر اورجاوید احمد کول کو ایس ایس پی کرائم برانچ کشمیر تعینات کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے پولیس کے ایس پی، ایس ایس پی اور کمانڈنگ آفیسر سطح کے20افسران کے تبادلے اور تقرریاںعمل میں لائی ہیںجن میں بعض آئی پی ایس افسران بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری آر کے گوئل کی طرف سے جو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق خاتون ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر سرگون شکلا(آئی پی ایس) کو ایس پی لیہہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ طاہر سلیم خان کو سرگون شکلا کی جگہ ایس پی ٹریفک سٹی سرینگرتعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی(ایس ایس) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرجاوید احمد کول کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کرائم برانچ کشمیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی کرائم برانچ کشمیرشاہد معراج راتھر کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں ایس ایس پی پی سی آر سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جموں سنیل گپتا (آئی پی ایس)کو تبدیل کرکے وویک گپتا (آئی پی ایس)کی جگہ ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کشمیر جبکہ وویک گپتا کو ایس ایس پی جموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اے کے مہاجن کو تبدیل کرکے آئی آر16بٹالین کا کمانڈنگ آفیسر، آئی آر20بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر عبدالرشید بٹ کو کمانڈنگ آفیسر جموں کشمیر آرمڈ پولیس12بٹالین جبکہ ایس او ٹو ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج رجنیش پران کو آرمڈ پولیس14بٹالین کا کمانڈنگ آفیسرمقرر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی پی سی آر سرینگر سہیل منور میر کو ایس او ٹو آئی جی پی کشمیر زون، کمانڈنگ آفیسر آئی آر11بٹالین ڈاکٹر کوشل کمار شرما کواے آئی جی (ویلفیئر) پولیس ہیڈکوارٹر، کمانڈنگ آفیسر آرمڈ پولیس6بٹالین پرشوتم کمار شرما کو کمانڈنگ آفیسر آئی آر فسٹ بٹالین، کمانڈنگ آفیسر آرمڈ پولیس12بٹالین باقر حسین سامون کو کمانڈنگ آفیسر آئی آر20بٹالین جبکہ پولیس ہیڈکوارٹر میں پوسٹنگ کا انتظار کررہے ایس ایس پی سنجے کمار کوتوال کو ایس او ٹو آئی جی پی آرمڈ/آئی آر جموں مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری حکمنامے کے مطابق کمانڈنگ آفیسر آرمڈپولیس14بٹالین انیل کمار کٹوچ کو تبدیل کرکے پرنسپل ایس ٹی سی تلوارا،تعیناتی کے منتظر ایس ایس پی شبیر احمد ملک کو ایس او ٹو اے ڈی جی پی ایچ جی/سی ڈی/ایس ڈی آر ایف ، کمانڈنگ آفیسر آئی آر فسٹ بٹالین تیج رام کٹوچ کو کمانڈنگ آفیسر آرمڈ پولیس5بٹالین جبکہ اس بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر محمد فرید کو تبدیل کرکے کمانڈنگ آفیسر آرمڈ پولیس6بٹالین کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر میں اپنی تعیناتی کا انتظار کررہے ایس ایس پی پون کمار پریہار کا تبادلہ عمل میں لاکر ایس او ٹو ڈی آئی جی جموں سانبہ کھٹوعہ رینج مقرر کیا گیا ہے۔آئی آر16بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر الطاف حسین خان کو تبدیل کرکے آئی آر11بٹالین کا کمانڈنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ47ایڈیشنل ایس پیز اور ڈپٹی کمانڈنٹوں کو بھی اپنی موجودہ جگہوں سے تبدیل کردیا گیا ہے۔فیاض احمد گاندربل کے نئے ایڈیشنل ایس پی ہونگے،محمد مظفر شاہ سرینگر کیلئے ایڈیشنل ایس پی ٹریفک بنائے گئے ہیں۔