سرینگر //جموں و کشمیر میں 16جنوری سے لیکر 25جولائی 2021تک45فیصد خواتین کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ سرکاری اداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں24لاکھ 30ہزار 782خواتین کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے ۔ ان میںجموں صوبے میں 12لاکھ 85ہزار 656 جبکہ کشمیر میں 11لاکھ 45ہزار 1خاتون کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔سال 2011کی سینسس کے مطابق جموں و کشمیر میں خواتین کی آباد71لاکھ 6ہزار137سے زائد ہیںجن میں 10لاکھ خواتین کی عمر 18سال سے کم ہے جبکہ دیگر 61لاکھ خواتین کی ٹیکہ کاری لازمی قرار دی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 60لاکھ خواتین میں سے 24لاکھ سے زائد خواتین کی ٹیکہ کاری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں صرف 11لاکھ 45ہزار خواتین کو کورونا مخالف ٹیکہ لگایا گیا ہے جن میں اننت ناگ ضلع میں 1لاکھ 58ہزار 728، بانڈی پورہ میں61ہزار573، بارہمولہ میں 1لاکھ 87ہزار 420، بڈگام میں 1لاکھ 29ہزار 894، گاندربل میں 59ہزار 491، کولگام میں 89ہزار 200، کپوارہ میں 1لاکھ 23ہزار 698، پلوامہ میں 51ہزار 183، سرینگر میں 1لاکھ 78ہزار 303 شامل ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا مخالف ویکسین لگانے والے 12لاکھ 85ہزار 656افراد میں ڈوڈہ میں82ہزار 881، جموں میں 3لاکھ 86ہزار202، کٹھوعہ میں 1لاکھ 40ہزار 653، کشتواڑ میں 50ہزار 217، پونچھ میں 1لاکھ 3ہزار 579، راجوری میں 1لاکھ 42ہزار 924،رام بن میں 71ہزار 244، ریاسی میں 73ہزار 112،سانبہ میں 84ہزار 994اور ادھمپور میں 1لاکھ 49ہزار 850افراد کو کورونا مخالف ویکسین لگایا گیا ہے۔
۔5ماہ بعد 4اضلاع میں کوئی متاثر نہیں | 16اضلاع میں 102متاثر، ایک فوت
پرویز احمد
سرینگر //پچھلے 5ماہ میں پہلی مرتبہ جموں و کشمیر کے 4اضلاع کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 16اضلاع میں کورونا وائرس سے 5سفر کرنے والوں سمیت مزید 102افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس سے قبل 16مارچ کو جموں و کشمیر کے 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی تھی۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20ہزار759ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص فوت ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4375تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار806ٹیسٹ کئے گئے جن میں 16اضلاع سے تعلق رکھنے والے 102افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 102افراد میں 20جموں جبکہ کشمیر میں 82افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 82افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 78افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 82افراد میں سرینگر میں 47، بارہمولہ میں 13،بڈگام میں 3،پلوامہ میں 6،کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 1،گاندربل میں 3، کولگام میں 3 اور شوپیان سے ایک تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 99 ہزار267تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں پہلی مرتبہ 4اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہیں جن میں کٹھوعہ، سانبہ ، رام بن اور ریاسی شامل ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں صرف 20افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 6اضلاع میں متاثر ہونے والے 20افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا ہے جبکہ دیگر 19افراد مقامی لوگوں کے ساتھ رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں ضلع جموں میں 4، ادھمپور میں 3،راجوری میں 7، ڈوڈہ میں 3،کشتواڑمیں 2، اور ایک پونچھ میں متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار 492ہوگئی ہے۔ پیر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص فوت ہوگیا ہے اور اسطرح جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2139ہوگئی ہے۔