سرینگر// کشمیر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں زور دار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق اگر چہ زلزلے کا اصلی مرکز افغانستان کی ہندوکش پہاڑیوں میں واقع تھا لیکن زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کشمیر اور شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے کے مطابق 6.2معلوم ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بدھوار کو قومی راجدھانی دہلی، این سی آر، شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں کے علاوہ کشمیر میں بھی زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے۔