بھدرواہ//وادی بھدرواہ کے عوام کو بہتر طبعی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے آج 4 نو طرز کے پرائمری ہیلتھ مراکز اور ایک میڈیکل سب۔ سنٹر کا افتتاح کیا ۔ممبر اسمبلی نے ایک فُٹ برج کا بھی افتتاح کیا۔ یہ معیاری 5 صحت مراکز 58 لاکھ فی کس کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ فُٹ برج34.17 لاکھ روپی کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔،جس کے لئے فنڈز مرکزی سرکار کی معاونت والی سکیم نیشل ہیلتھ مشن کے تحت فراہم کئے گئے۔یہ طبعی مراکز موضع سیری، درنگا، درودو، چکا اور نلتھی میں قائم کئے گئے ہیں ، جن کے ساتھ رہائشی کوارٹر بھی ہیںاو رچوبیس گھنٹے کھُلے رہیں گے۔ان ہیلتھ مراکز سے39 بستیوں کے 32,000 و بہتر طبعی خدمات مہیا ہونگی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میںمذکورہ ممبر اسمبلی نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان صحت مراکز سے مریضوں کو ہیلتھ کئیر خدمات مہا ہون گی، اسکے علاوہ ان مراکز پر مفت ادویات بھی فراہم کئے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار ریست کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو بہتر طبعی خدمات مہیا کرنے کی وعدہ بند ہے ۔اُنہوں نیکہا کہ ان مراکز میں ڈاکٹروں کی کوئی عدم دستیابی نہیں ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ بھدرواہ کے عوام نے اُن پر اعتماد کیا ہے اور یہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں ان کو ہر قسم کی سہولیت فراہم کروں۔ بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یُدھ ویر سنگھ نے کہا کہ یہ مراکز لوگوں کو گھروں کے نزدیک ہی طبعی خدمات فراہم کرنے کا ایک قدم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ان مراکز میں روزانہ کی بنیاد وں پر خدمات مہیا کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ عنقریب ہی ان مراکز میں مرض چشم کی لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔ایم ایل اے کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر وجید علی نجار، بی ایم او بھدرواہ ڈاکٹر یُدھ ویر سنگھ کوتول، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر چمبہ سب۔ڈویژن عطا محمد شیخ اور جے ای عبدل لطیف بھی تھے۔