راجوری//ممبر قانون اسمبلی راجوری و پی ڈی پی ریاستی جنرل سیکریٹری چوہدری قمر حسین نے مانگ کی ہے کہ راشن سٹوروں میں کھانڈ کی سپلائی نہ ہونے پر تحقیقات کرائی جائے ۔راجوری میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ممبراسمبلی نے کہاکہ پچھلے پانچ ماہ سے حکومت کی طرف سے کھانڈ راشن سٹوروں کو سپلائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگوںکو سخت مشکلات کاسامناہے ۔ان کاکہناتھا’’سٹوروںمیں کہیں بھی کھانڈ دستیاب نہیں اور متعلقہ حکام کو اس طرف دیکھنے کی ضرورت ہے ‘‘۔انہوںنے سوالیہ انداز میں کہاکہ پچھلے پانچ ماہ کی کھانڈ کہاں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے حکومت کو تحقیقات کرانی چاہئے اور خامیوں کوتلاش کیاجائے ۔انہوںنے حال ہی ترتیب دی گئی بی پی ایل فہرستوںپر بھی سوال اٹھائے ۔