عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے ملک بھر کے سکولوں سے کہا ہے کہ وہ 5-15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے وقت پر آدھار لازمی بائیو میٹرک اپ ڈیٹ کو یقینی بنائیں۔یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او بھونیش کمار نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھا ہے، ان پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں میں کیمپ منعقد کرکے زیر التوا لازمی بائیو میٹرک اپ ڈیٹس کو مکمل کریں۔بدھ کو ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیاکہ یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن پلس (UDISE+) ایپلیکیشن پر سکولی بچوں کے آدھار سے متعلق لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ (MBU) کی حیثیت فراہم کرنے کے لیے UIDAI نے محکمہ سکولی تعلیم اور خواندگی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ایک ایسا اقدام جو کروڑوں طلبا کے لیے آدھار میں MBU کی سہولت فراہم کرے گا۔UIDAI نے اس بات پر زور دیا کہ آدھار میں بائیو میٹرک اپ ڈیٹ کی بروقت تکمیل بچوں کے لیے پانچ سال کی عمر میں اور ایک بار پھر 15 سال کی عمر میں ضروری ہے۔