گاندربل+بڈگام//کرہامہ گاندربل میں دوران شب آگ کی واردات میں ایک منزلہ رہائشی مکان اور اس سے منسلک بینڈ سامکمل طور پر خاکسترہوا۔اتوار اور سوموار کی درمیانی شب آگ کی واردات میں کرہامہ گاندربل میں محمد ایوب کاشتکاری ولد غلام محمد کاشتکاری کاایک منزلہ غیر استعمال شدہ رہائشی مکان اور اس سے منسلک لکڑی چیرنے والا کارخانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔اُدھرپولیس ذرائع نے بتایاکہ شولی پورہ بڈگام میں اتوارکورات دیرگئے نمودارہوئی آگ کی زدمیں آکرچاررہائشی مکانات خاکسترہوگئے جن میں عبدالعزیزگنائی ،محمدیوسف گنائی ،علی محمدگنائی اورعلی محمدڈارکے مکانات شامل ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ کی اس ہولناک واردات کے نتیجے میں چارمکانات اوران میں موجودتمام گھریلوسامان راکھ کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیاجبکہ چاروں کنبے لاکھوں روپے مالیت کے گھروباراورعمربھرکی جمع پونجی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ادھربڈگام پولیس نے شولی پورہ میں رات دیرگئے نمودارہوئی آگ کی وجوہات کاپتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ عبدالعزیزکے رہائشی مکان سے آگ کیسے نمودارہوئی اورآگ لگنے کی کیاوجوہات تھیں ۔