سرینگر//بلال فرقانی// حکومت نے جموں کشمیر میں ایک سپر انٹنڈنٹ انجینئر سمیت 56انجینئروں کی تقرریاں انچارج ایگزیکیٹو انجینئروں کے طور پر عمل میں لائی۔ سرکار کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ میں تعینات56افسراں کی مشروط تقرری عمل میں لائی گئی۔ آرڈر کے مطابق ان انجینئروں کی یہ تقرریاں6ماہ کیلئے عمل میں لائی گئی یا اگر اس سے قبل مستقل بنیادوں پر پبلک سروس کمیشن یا محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کی جانب سے تقرریاں عمل میں نہیں لائی جاتیں۔ ان انجینئروں میں راجندر سنگھ کو سپر انٹنڈنٹ انجینئر جبکہ مشتاق احمد شاہ اور جواد الحسن کی انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔ انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر تقرری عمل میں لائے جانے والے انجینئروں کی فہرست میں پرویز احمد میر،وکرم سنگھ سنگرال، موہن لال شرما،طارق احمد ہرگاہ، لوبزنگ یونتان، ملک بلال احمد، جنک کمار، عرفات مسعود، اختر حسین رینہ، محمد عارف،امیت کمار بلوم، آتش کمار، سکندر حسین، وسیم احمد، محمد اشرف، جگل کشور، پرویز حسین راتھر، ریشی ارشد سلام، پرنس احمد ڈنگرو، راج کمار، سورن سنگھ، اویناش چند، مشتاق احمد شیخ، نوین کمار، ریاض احمد پڈر، منصور محمد نثار، عبدالشکور، امجد اقبال، تھنالس زنگپو،مقصود احمد وانی، درباری لال، امر دیپ سنگھ،محمد رفیق کمہار، شمیم احمد، فاروق احمد نائیکو،محمود احمد، رتیش نگوترا،انیل تھاپا اور جاوید احمد شامل ہیں۔ اس فہرست میں ڈپلومہ انجینئروں میں سے تارا چند شرما، تاشی دورجے، غلام محمد،عبدالہادی، شبیر حسین، ونود کمار،کلدیپ راج، شام لال، ویشو پرکاش،مہندر کمار، راکیش کمار، نود کمار بھگت، مدن گوپال سومیال اور بشن داس شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں مشروط ہیں اور ان انجینئروں کو اپنی مستقل ترقی کے وقت ان تقرریوں پر ترجیج طلب کرنے کا حق نہیں ہوگا۔