سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک سگنلز توڑنے کی پاداش میں5افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ڈرائیونگ لائسنوںکو ضبط کیا ہے اور انہیں 3ماہ کیلئے معطل کی گیا ہے ۔اس سلسلے ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدر پورہ ،ریگل چوک اور بمنہ بائی پاس پر ٹریفک سگنلز توڑنے پر 5افراد کی ڈرائیونگ لائسنوںکو ضبط کیاگیا اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 3نجی کاروں ،ایک ٹاٹا سومو اور ایک ٹپر ڈرائیور کو ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے پر ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی لائسنوں کو ضبط کیا گیا اور ان لائسنوں کو 3ماہ کیلئے معطل کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی بھی ڈرائیور ٹریفک سگنلز توڑنے کی کوشش کرے گا ،اْس کا لائسنس تین ماہ کیلئے معطل کیا جائے گا۔