جے پور//وزیراعظم نریندرمودی نے ضلع باڑمیر کے پچپدرا میں راجستھان ریفائنری پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ ریاست میں یہ پہلا تیل ریفائنری ہے ۔ 43 ہزار کروڑ روپئے کا یہ پروجیکٹ ایچ پی سی ایل اور راجستھان حکومت کے درمیان ایک مشترکہ وینچر ہے ۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ ریفائنری کا کاکاج چار سال میں مکمل کرلیا جائے گا اور ریاست کو اس سے 34 کروڑ روپئے کی مزید آمدنی ہوگی۔ اس پروجیکٹ سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر ہزاروں روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ لوگوں کی زندگی میں خوشیاں اور خوشحالی لائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنکلپ سے سدھی کا وقت ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ اہداف کی شناخت ہونی چاہئے اور 2022 تک اسے حاصل کرلینا چاہئے جب ملک آزادی کا 75واں سال کا جشن منارہا ہوگا۔ جناب مودی نے جسونت سنگھ کے جلد صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کی اور کہا کہ آزمودہ بی جے پی لیڈر کی ملک کے لئے قربانیاں بہت زیادہ ہیں ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندرپردھان اور وزیراعلی وسندھرا راجے نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔