یو این آئی
پٹنہ// مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ خاندانی حکمرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے بعد کچھ لوگ مشتعل ہیں۔ بہار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے سیاحت جے کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے عوام اور جموں و کشمیر کے عوام سن رہے ہیںکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، جموں و کشمیر کی ترقی کس راہ پر گامزن ہے؟ ۔ خاندانی حکمرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے بعد ، کچھ لوگ پریشان ہیں ، وہ اس پریشانی کی وجہ سے بول رہے ہیں۔ ریڈی نے کسی بھی رہنما کا نام لئے بغیر کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ہم جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 چین کے تعاون سے لائیں گے، یہ لوگ مکمل طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں حکومت نہیں کی ، انہوں نے حکمرانی کی۔ کروڑوں روپے جو جموں و کشمیر کے عوام کے پاس جانے تھے، وہ نہیں گئے ، ریاست میں ترقی نہیں ہوئی ، بدعنوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ لوگ اب بالکل پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد خطے میں امن کا ماحول قائم ہوا جس کو مقامی سیاسی پارٹیاں برداشت نہیں کر پا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان جس معاملے کو لیکر لوگوں کا استحصال کر رہے تھے آج تک اس کو ختم کر دیا اور جموں کشمیر کے عوام نے راحت کی سانس لی جو اب ان سیاستدانوں سے برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب زیادہ دیر تک جموں کشمیر کے عوام کو بے قوف نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ لوگوں کو سب کچھ سمجھ میں آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے جموں کشمیر میں دفعہ 370کو ہٹاکر تعمیر وترقی کی راہیں ہموار کیں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے نئے مواقع دستیاب کرائیں ۔