اوڑی //اوڑی میںایک پہاڑی سے لڑھک کر فوجی اہلکار ہلاک جبکہ میجر زخمی ہوا۔ کنٹرول لائن پر واقعہ زمور پٹن میں جمعہ کو ایک فوجی اہلکار پہاڑی پر پیر پھسلنے سے لڑھک کر ہلاک ہو گیا ۔یہ واقعہ جمعہ کو صبح قریب 9 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔زمور پٹن میں فوج کی سپرنگ نامی چوکی کے نزدیک62 آرآر ریجمنٹ سے وابستہ اہلکار گشت کر رہے تھے جس دوران میجر امیت رائو اور اسکا ساتھی اہلکار رمن کمار پہاڑی سے لڑھک کر کھائی میں جا گرے۔ اہلکار کی موت موقعہ پر ہی ہوئی جبکہ میجر کی حالت نازک ہے۔