عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لداخ میں تعینات ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو جموں و کشمیر واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو لداخ میں تعینات کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مفاد میں چوہدری افتخار احمد، ایس پی، جو فی الحال لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ڈیپوٹیشن پر ہیںجموں اور کشمیر کے مرکزی علاقے کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔”مذکورہ بالا کے نتیجے میں، فرحان جہانزیب نقاش، ایس پی کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے، فوری طور پر، دو سال کی مدت کے لیے لداخ کے مرکزی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔