بلال فرقانی
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو دو آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا۔ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، آئی اے ایس ،جو کہ ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر تھے، کو لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، امرناتھ شرائن بورڈ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، IAS ، انتظامی سیکرٹری، محکمہ ثقافت، جو چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی، کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری، محکمہ سیاحت کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، سرمد حفیظ، IAS کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔” وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، انتظامی سیکرٹری، محکمہ ثقافت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ ادھرجموں و کشمیر حکومت نے پیر کو انتظامیہ کے مفاد میں نتیش کمار (آئی پی ایس) کو انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نتیش کمار آئی پی ایس، پوسٹنگ کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں، کو انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، جے اینڈ کے، مہیندر ناتھ تیواری، آئی پی ایس کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔تیواری، انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ جموں، مکیش سنگھ، آئی پی ایس کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کرتے ہوئے تعینات کیا گیا ہے۔