عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ڈسٹرکٹ سکوائی ایسوسی ایشن سرینگر کے زیر اہتمام 25ویں ڈسٹرکٹ سری نگر سکائی چیمپئن شپ سپورٹس کمپلیکس پولو گرانڈ میں اختتام پذیر ہوئی، ۔چیمپئن شپ، جس میں 100 سے زیادہ باصلاحیت لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی، اس کا مقصد سکائی کے روایتی مارشل آرٹ کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔تقریب میں نوجوانوں کو تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا گیااور ضلع سکوائی ایسوسی ایشن سری نگر کی کوششوں کو سراہا گیا۔چیمپئن شپ میں مختلف ایونٹس اور مقابلے ہوں گے، اور جیتنے والوں کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ تقریب کا مرکزی موضوع سری نگر کو منشیات سے پاک بنانا تھا۔