سرینگر //شدید ترین بجلی بریک ڈون کے بیچ وادی بھر میں 250بجلی ٹرانسفامروں کی مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے جس کے سبب لوگو ں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ بجلی کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پہلے اگر بجلی ٹرانسفامروں کی مرمت نجی ورک شاپوں میں ہوتی تھی لیکن حکومت کی طرف ان ورکشاپوں کے کروڑوں روپے کی ادائیگی نہ ہونے سے نظام ابتر ہو گیا ہے ۔وادی بھر میں جہاں اس وقت بجلی کا حال بے حال ہے وہیں محکمہ بجلی نجی ورک شاپ مالکان کو 16کروڑ روہے کی بقایہ جات کی رقم فراہم کرنے میں ناکام ہے اور اس وجہ سے نجی کمپنیوں نے ٹرانسفامروں کو ٹھیک کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام بند کر دیا ہے اوراس وجہ سے بجلی ٹرانسفامروں کی مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے ۔نجی ورک شاپوں کے مالکان نے بتایا کہ جب تک نہ انہیں پیشہ واگزر کیا جائے گا تب تک وہ کام نہیں کریں گے ۔محکمہ بجلی کے پاور ڈولپمنٹ کمشنر اصغر علی مجاز نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خراب ہوئے بجلی ٹرانسفامروں کی مرمت کیلئے محکمہ اپنے ورک شاپوں کو استعمال میں لارہا ہے جبکہ نجی ورکشاپ کمپنیوں جن کا پیسہ بقایا ہے وہ بھی سرکار جلد واگزر کرنے جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔