حسین محتشم
پونچھ//معروف غیر سرکاری تنظیم پریتم سپریچول فاؤنڈیشن نے اپنے ایثار کا کام جاری رکھتے ہوئے پونچھ کے مختلف علاقوں کے انکھوں کے امراض میں ملوث 25 افراد کے قافلے کوراجوری روانہ کیا۔بتا دیں کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ان تمام مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر جگجیت سنگھ نے کہا کہ ان کی تنظیم جہاں معذور افراد کو مثنوی اعضاء لگانے کے کام کرتی ہے وہیں مختلف امراض جن میں انکھوں کے مرض کانوں کا مرض اور دیگر امراض میں ملوث افراد جو اپنا علاج خود نہیں کروا سکتے ہیں۔ فائونڈیشن ان کو مفت علاج فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو 25 افراد پر مشتمل قافلہ روانہ کیا گیا ہے ان کو کھانے پینے کے علاوہ ادویات اور دگرتمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہایہ کوشش ضرورت مندوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لئے فاؤنڈیشن کے جاری عزم کا حصہ ہے۔