یو این آئی
ماسکو// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے جنوبی فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں یوکرینی مسلح افواج کے 620 سے زیادہ سپاہیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔روسی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہا’’یوکرین کی مسلح افواج کے نقصانات میں 620 فوجی، چار بکتر بند گاڑیاں، بشمول دو امریکی ساختہ M113 بکتر بند پرسنل کیریٔرز، اور 12 موٹر گاڑیاں شامل ہیں‘‘۔وزارت دفاع نے کہا کہ روس کے یوگ فوجی دستوں اور ووسٹوک (ایسٹ) گروپ نے یوکرین کے جوابی حملے کو ناکام بنادیا، جبکہ روس کے سیور (شمالی) گروپ نے دو حملوں کا منہ توڑ جواب دیا، جس میں یوکرین کے 440 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔وزارت نے کہا کہ یوکرین نے روس کے زاپاڈ (ویسٹ) گروپ آف فورسز کے ساتھ لڑائی میں 475 فوجیوں کو کھو دیا ہے۔وزارت نے کہا کہ روس کے سنٹر (وسطی) گروپ نے یوکرین کے کل 405 فوجی جوان مار گرائے ہیں۔یوکرین کی مسلح افواج کے نقصانات میں 405 فوجی، ایک امریکی ساختہ بریڈلی انفنٹری فائٹنگ وہیکل، امریکی ساختہ میکس پرو بکتر بند فائٹنگ وہیکل، سات موٹر گاڑیاں، امریکی ساختہ 155 ملی میٹر M777 ہووٹزر وغیرہ شامل ہے۔