سرینگر // مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے عین مطابق ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر نے ریاست میں 23مئی کو ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے تمام انتظامات کو حمتی شکل دی ہے۔وادی کے تین کونٹنگ مراکز کے ارد گرد فعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وادی میں سرینگر پارلیمانی حلقہ کی ووٹ شماری ایس کے آئی سی سی،بارہمولہ میں ڈگری کالج بارہمولہ اور اننت ناگ میں ڈگری کالج کھنہ بل میں انجام دی جائیگی۔ووٹ شماری کا آغازپوری ریاست میں بیک وقت ہوگی جو بنا کسی خلل کے جاری رہے گا۔الیکشن حکام نے اس مقصد کیلئیریاست کی 6نشستوں کیلئے 10ووٹ شماری مراکز قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔اسکے لئے 55الیکشن مبصرین ڈیوٹی انجام دیں گے۔اسکے علاوہ ووٹ شماری مراکز کی تعداد 90 کردی گئی ہے اور 896کوئٹنگ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ مائیگرنٹ ووٹوں کو گننے کیلئے اودہمپور، جموں اور دہلی میں تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ہر ایک مرکز ضلع ترقیاتی کمشنروں کی سربراہی میں کام کریں گے ۔ہر ایک مرکز میں میڈیا کیلئے الگ سے ایک سیل قائم کی گئی ہے تاکہ میڈیا کو بر وقت صورتحال سے آگاہ کیا جاسکے۔