بڈگام//سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے جموں سے روانہ ہونے کے بعد سرینگر ہوائی اڈے سے براہ راست ضلع بڈگام کا رُخ کےا اور وہاں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو اور ضلع بڈگام کے تمام سکولی سربراہان اور سکولی انتظامیہ کے افسران کی اےک کانفرنس مےں ضلع کے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لےا۔ انہوں نے جائزہ میٹنگ کے دوران تمام سکولی سربراہان کو 20مارچ سے سکولوں مےں صفائی ہفتہ منائے جانے کو صد فیصد ےقینی بنانے کےلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہداےات جاری کیں۔ سےکرےٹری تعلیم نے کہا کہ اس مہم سے جہاں سکولوں مےں صفائی ستھرائی ےقینی بن جائے گی وہیں طالب علموں مےں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا شعور پےدا ہوگا۔ انہوں نے تمام تدریسی عملے کو سکولوں مےں طالب علموں کو بہتر درس و تدریس کے مواقع بہم رکھنے اور مقررہ وقت کے اندر سےلبس کی تکمیل کو ےقینی بنانے کی ہداےات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں طالب علموں کےلئے درس وتدریس کی سرگرمےاں ضروری ہےں وہیں اُنہےں کھےل کود کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی متعلقین کو ہداےات جاری کیں۔ سےکرےٹری تعلیم نے زور دے کر کہا کہ سکولوں مےں طالب علموں کی صد فیصد حاضری کو ےقینی بنانے کے لئے تدریسی عملے کو متحرک رہنے کی ہداےات جاری کرتے ہوئے کہا کہ66 فیصد سے کم حاضری کے حامل طلباءکو امتحانات مےں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے کانفرنس کے دوران سےکرےٹری موصوف کو ضلعے مےں سکولوں کے بنےادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے ، طالب علموں کی صدفیصد حاضری کوےقینی بنانے ، طلباءکی کھےل سرگرمیوں ، طلباءکو مفت وردےاں اور کتابےں فراہم کرنے اور ضلعے مےںتدریسی عملے کو تربےت فراہم کرنے کے سلسلے مےں مفصل جانکاری فراہم کی۔ ضلعے مےں سکولی عمارات کی تعمیری سرگرمیوں کا جائزہ لےتے ہوئے سےکرےٹری تعلیم نے متعلقہ اےجنسیوں کو سکولی عمارات کی تعمیر کا کام مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہداےات جاری کیں۔اسی دوران انہوں نے ضلعے مےں گُجر بکروال ہوسٹل کی سرگرمیوں کا جائزہ لےا۔ انہوں نے ہداےات جاری کیں کہ سکولوں مےں مورننگ اسمبلی کے دوران طالب علموں کو اخلاقی تعلیم فراہم کئے جانے کے لئے تدریسی عملے کو خصوصی ہداےات جاری کیں۔ اس ضمن مےں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر ایتو نے سےکرےٹری تعلیم کو جانکاری دی کہ اس سلسلے مےں سکولی سربراہان کو اقدامات کرنے کے لئے سےشن شروع ہونے سے قبل ہی ہداےات جاری کی گئی ہےں۔ ضلعے مےں تعلیمی منظر نامے کو پےش کرتے ہوئے ضلع ترقےاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے سےکرےٹری تعلیم کی نوٹس مےں کئی معاملات لائے۔ انہوں نے جہاں دیگر سرگرمیوں کا ذکر کےا وہیں انہوں نے ضلعے مےں خواندگی شرح مےں اضافہ کئے جانے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جانے کا مشورہ دےا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضلع بڈگام سےاحت سمےت کئی خوبیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے وہیں یہ ضلعہ ثقافتی اعتبار سے مالامال ہے ۔کانفرنس مےں ضلعے کے تمام سکولی سربراہان، انتظامیہ سے وابستہ افسران اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔