سرینگر //چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے سٹیٹ لیول ہائی پاور سٹرینگ کمیٹی ( ایس ایل ایچ پی ایس سی ) میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں وکشمیر میں اے ایم آر یو ٹی پر عمل آوری اور سٹیٹ لیول ٹیکنیکل کمیٹی ( ایس ایل ٹی سی ) کی طرف سے واضح کئے گئے ڈی پی آرز کو منظوری دینا تھا۔کمیٹی نے اے ایم آر یو ٹی ، جو مرکزی معاونت والی ایک فلیگ شِپ سکیم ہے کے تحت پروجیکٹوں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا اور سرینگر ، جموں ، اننت ناگ ، لیہہ اور کرگل اضلاع کے لئے 21 پروجیکٹوں کی منظور ی دی۔کمشنر / سیکرٹری مکانات و شہری ترقی اورمشن ڈائریکٹر امرت نے ہر ایک پروجیکٹ پر موجودہ صورتحال کا رِپورٹ پیش کیا۔دریں اثناء چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ 15؍ ستمبر 2017ء تک ضلع سڑک حفاظتی منصوبہ پیش کریں ، جس میں سال 2020 تک خوفناک سڑک حادثات میں 50فیصد کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کا اندراج ہو۔جموں وکشمیر سٹیٹ روڑ سیفٹی کونسل کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ضلع سڑک حفاظتی منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ 15؍ ستمبر 2017 تک تمام شاہراہوں کے بارے میں سیفٹی آڈِٹ رِپورٹ پیش کریں۔انہوںنے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر حادثوں کے ڈیٹا کو مد نظر رکھ کر 20سڑکوں کی نشاندہی کریں اور فوراً ان سڑکوں کی تعمیر و تجدید عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سڑک حادثوں کو کم کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچانا، لوگوں کو اپاہج ہونے سے روکنا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ سٹیٹ روڑ سیفٹی پولیسی پر مشترکہ طور عمل آور ہوں اور سپریم کورٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔ چیف سیکرٹری نے سرینگر اور جموں میں انسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ ریسرچ(آئی ڈی ٹی آر) اور انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیٹ سینٹر ( آئی سی سی ) کے قیام کے سلسلے میں اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے میٹنگ میں بتایا کہ اس ضمن میں سرینگر اور پلوامہ میں اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔