نئی دہلی //مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں تشدد کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس کشمیر وادی میں سنگباری کے 759 واقعات رونما۔یہ جانکاری وزارت داخلہ نے بدھ کو راجیہ سبھا کے جاری اجلاس میںدی۔ نائب وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے ایوان کو بتایا کہ اس سال 2دسمبرتک جموں کشمیر میں 238جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کیخلاف فورسز آپریشنز کے دوران سنگباری کے واقعات پیش آتے ہیں اور ایسے ہی759واقعات میں باضابطہ کیس درج کئے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ریاست میں 2دسمبرتک مجموعی طور587تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں86فورسز اہلکار اور37عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ اہیر نے ایوان کو بتایا کہ2017میں329 تشدد کے واقعات میں200جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس74فورسز اہلکار اور36شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔اہیر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں تشدد کو سرحد کے دوسری طرف سے حمایت حاصل ہورہی ہے۔