سرینگر //قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے نگروٹہ جموں فوجی کیمپ پر حملے کے سلسلے میں کپوارہ کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔انسپکٹر جنرل این آئی اے آلوک متل نے کہا ہے کہ نگروٹہ فوجی کیمپ پر حملے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ تحقیقاتی عمل کے دوران کپوارہ کے ایک شخص کو گرفتار کرلا گیا ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جیش کیساتھ بالائی سطح پر کام کرتا تھا۔سید منیر السلام قادری ساکن کھرہامہ لولاب کو اس ضمن میں حراست میں لیا جاچکا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 29نومبر 2016 میں نگروٹہ کیمپ پر حملے کے دوران 7فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے جس کے دوران حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔اس بارے میں دو سال قبل کیس کو این آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا۔متل نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے یہ بتایا ہے کہ حملہ جیش محمد نے کیا تھا جس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔گرفتار شدہ شخص نے یہ بھی کہا کہ حملے کے دوران وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیش لیڈر شپ کیساتھ رابطے میں تھے۔