اشفاق سعید
سرینگر //محکمہ موسمیات نے19سے21فروری تک وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری اور بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے تاہم موسم کی بہتری کے بعد پہلگام،گلمرگ ،کپوارہ،قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں پارہ صفر سے نیچے درج ہوا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت میں معمولی بہتری آئی ہے ۔منگل کو وادی میں پھر دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت میں بہتری آئی لیکن پھر بھی کچھ مقامات پر پارہ صفر سے نیچے رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18فروری کی شام تک موسم خشک رہے گا البتہ 19 فروری سے 21 فروری کی دوپہر تک میدانی علاقوں میں ہلکی بارش و برفباری اور درمیانی اور اس دوران اونچے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کاہونے امکان ہے۔
اس دوران بدھ کی صبح کچھ وقت کیلئے ہلکی دھوپ نکلی لیکن پھر دن کوبیشتروقت دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہا ادھر محکمہ موسمیات نے کہاکہ موسمی حالات میں مجموعی بہتری کے ساتھ، پوری وادی کشمیر میں بدھ کو دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگیا۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کہاکہ سرینگر میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سیلشیس تھا جوکہ معمول سے0.3 ڈگری کم تھا۔ قاضی گنڈ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جومعمول سے 1.1 ڈگری کم تھا۔اُدھرجنوبی کشمیر کے مشہورسیاحتی مقام پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا جومعمول سے0.8 ڈگری کم تھا۔شمالی کشمیر کے قصبہ کپوارہ میں گزشتہ رات کاپارہ منفی 1.7 ڈگری سیلسیش اورمشہورسیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اُدھر کوکرناگ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔