جموں//انتظامیہ کی طرف سے 15کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر تصدق جیلانی کو ڈائریکٹر پنچایتی راج تعینات کیاگیا۔ ڈپٹی ایکسائز کمشنر کشمیر محمد فاروق ڈار کو ایڈیشنل سیکریٹری زرعی پیداوار تعینات کیا گیا اور ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز سرینگر الفت جبین ڈپٹی ایکسائز کمشنر کشمیر کا چارج سنبھالیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کلدیپ کرشن کو ڈپٹی کمشنر ریلیف کا اضافی چارج دیاگیا جبکہ پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ گاندربل عبدالعزیز شیخ کو تبدیل کرکے ممبر جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ تعینات کیاگیا ۔ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اروند کوتوال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ ، نثار احمد وانی کو ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر ،پنکج منگوترہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ سے تبدیل کرکے کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ،انورادھا گپتا کو ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں، دیپکاکماری شرما کو منیجنگ ڈائریکٹر جیکفڈ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی ، معراج الدین راتھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر کو اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر کا چارج بھی دیاگیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جموں سریا جبین کو منیجنگ ڈائریکٹر جیکفڈ،ڈائریکٹر پنچایتی راج محمد نذیر شیخ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جموں ،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں راکیش کمار سنگرال کو ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ،ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات پنکج راج کٹوچ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں کانتا دیوی کو مزید احکامات تک ڈویژنل کمشنر جموں تعینات کیاگیا۔