جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ آدھے گھنٹے تک جار ی اس میٹنگ کے دوران وزیرا علیٰ نے گورنر کو کچھ دن پہلے کابینہ کی طرف سے لئے گئے فیصلوں کے حوالے سے اہم امور کے بارے میں جانکاری دی ۔وزیر اعلیٰ نے گورنر کو 15؍فروری 2018ء سے پنچایتی انتخابات منعقد کرانے کے حکومت کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے اس موقعہ پر عوامی مسائل کو فوری طور سے حل کرنے سے جڑے کئی معاملات کو زیر بحث لایا ۔انہوں نے پورے انتظامی نظام میں مزید شفافیت اور جواب دہی لانے کی ضرورت پربھی زور دیا تاکہ عوامی بہبود کو فروغ حاصل ہوسکے۔