سرینگر//یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں پر فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔اننت ناگ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بائز میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد ہوا ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر عابد رشید شاہ نے ترنگا لہرایا اورجے کے پی،جے کے اے پی،آئی آر پی،سی آر پی ایف ،این سی سی اور سکولی بچوں کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ادھرضلع بارہمولہ میں فُل ڈریس ریہرسل کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ناصر نقاش نے ترنگالہرانے کے بعد مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں جے کے پی،جے کے اے پی،سی آر پی ایف اورفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے علاوہ این سی سی کی ٹکڑیوں نے شرکت کی۔کولگام میںفُل ڈریس ریہر سل کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس لائینز کولگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر طلعت پرویز نے ترنگا لہرایا اور جے کے اے پی،جے کے پی،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اوسی آر پی ایف کی پریڈ پر سلامی لی۔ یوم آزادی کی تقریب کی مناسبت سے بانڈی پورہ میںفُل ڈریس ریہرسل منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر سجاد حسین نے ترنگا لہرایا اور جے کے پی،جے کے اے پی،آئی آر پی اورسی آر پی ایف کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی اورپریڈ کا معائنہ کیا۔ضلع گاندربل میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جس میں ترقیاتی کمشنر پیوش سنگلا نے ترنگا لہرایا اومارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں جے کے پی ،جے کے اے پی،سی آر پی ایف،پی ٹی ایس منیگام ،فارسٹ پروٹیکشن گاندربل ،آئی ٹی بی اورفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹکڑیوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سول انتظامیہ ،پولیس اور فوج کے آفیسران بھی موجود تھے۔بڈگام کے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل کے دوران ترقیاتی کمشنر محمد ہارون ملک نے ترنگالہرایا اومارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں جے کے پی،جے کے اے پی،سی آر پی ایف،این سی سی اور یوم گارڈس کے علاوہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹکڑیوں نے شرکت کی۔ضلع کپوارہ کی پولیس لائینز میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر نے ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںجے کے پی،جے کے اے پی،آئی آر پی ،سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،پولیس بینڈ اور ہوم گارڈس کی ٹکڑیوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سول انتظامیہ ،پویس اور فوج کے آفیسران بھی موجود تھے ۔فُل ڈریس ریہرسل کے سلسلے میں ہندوارہ اورکرناہ میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ضلع پلوامہ میں بھی ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں فُل ڈریس ریہرسل کے سلسلے میں تقریب کا انعقا د کیا گیا۔جس میں ترقیاتی کمشنر جی ایم ڈار نے ترنگا لہرایا اورجے کے پی،جے کے اے پی،سی آر پی ایف اورفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی پریڈ پر سلامی لی۔