سرینگر // جموں و کشمیر میں 22ماہ میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 37ہزار 337ٹیسٹ کئے گئے جن میں 36افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 5اپریل 2020کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 24تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 88تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4748بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ 12اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 36افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 18جموں جبکہ 18کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سبھی 18افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 6اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گامندربل، کولگام اور شوپیان شامل ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی جن میں سرینگر میں سب سے زیادہ 13، بارہمولہ میں 1بڈگام میں 2اور کپوارہ میں 2افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 95ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 7 ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 6اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جن میںادھمپور،کٹھوعہ،سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 18افراد کو مثبت قرار دیا گیا جن میں ضلع جموں میں 11،راجوری میں 1، ڈودہ میں 5 جبکہ ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 993تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل چھٹے دن کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2325بنی ہوئی ہے۔
ملک میں مزید 223اموات
یو این آئی
نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7,554 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ انفیکشن کی وجہ سے 223 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس وائرس سے ملک میں 51 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور وبا کی وجہ سے اب تک 4.29 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ منگل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42,938,599 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 514,246تک پہنچ گئی ہے ۔ اس وبا سے اب تک 42,338,673 لوگوں کو نجات مل چکی ہے جبکہ 1,77,79,92,977 لوگ کورونا کے ٹیکے لگوا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 85680 ایکٹو کیسز ہیں۔