عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (NIFT) سرینگر نے جمعرات کو 11واں قومی ہینڈ لوم دن جوش و خروش سے منایا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شانت منو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ مہمان خصوصی تھے۔دیگر شرکا میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن غلام نبی ایتواور ڈائریکٹر NIFTسرینگر پروفیسر مونیکا گپتاکے ساتھ دستکار، بنکر اور صنعت، ہنر مندی کی ترقی اور تعلیم کے محکموں کے سینئر افسران شامل تھے۔شانت منو نے NIFTسرینگر کو ہندوستان کی میراث کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو پورا کرنے میں اس کے قابل ستائش کردار کیلئے سراہا۔ انہوں نے فیکلٹی، طلبا اور عملے کی لگن کی تعریف کی اور کہا کہ NIFTسرینگر خطے کے بہترین اداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے اور نفٹ 19کیمپسز میں سب سے بہترین کیمپس ہے۔اس موقع پر NIFTسرینگر کی طرف سے ہینڈلوم کے ورثے پر تیار کی گئی مختصر فلموں کی نمائش کی، جو اس شعبے کے تخلیقی جذبے کو اجاگر کرتی ہیں۔ تقریب ’رچ ہینڈز ٹو ویورز‘میں مقامی کاریگروں کو ان کی انمول شراکت پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ہینڈ لوم سے متعلق تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے طلبا اور ماہرین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروفیسر مونیکا گپتا نے روایتی دستکاری برادریوں کی حمایت میں ڈیزائن کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔