جموں//حکومت نے کہا ہے کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جنری آروگیہ یوجنا سکیم کے آغاز کے بعد پہلے 40 دنوں میں جموں و کشمیر میں10.77 لاکھ گولڈن کارڈوں کے اجرا ٔ اور دس ہزارافراد کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔اِس سکیم کو 26؍ دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے آغاز کیا تھا۔سکیم کے شروعات سے اب تک پہلے چالیس دن میں سکیم کے تحت متعلقہ مستحقین کو 7.21 کروڑ روپے کی لاگت والی علاج و معالجہ کی سہولیات10 ہزار لوگوں کو فراہم کی گئی ۔اس کے علاوہ 10.77لاکھ گولڈن کارڈ وں کی اجراء کے علاوہ اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی کے تحت 12.90 لاکھ گولڈن کارڈبھی جاری کئے گئے۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈلو نے کہا ’’اے بی ۔پردھان منتری جے اے وائی ایس ای سی ایچ اے ٹی سکیم یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس کی سمت میں ایک تاریخی اقدام ہے‘‘۔ اُنہوں نے مزید کہا ’’جموں وکشمیر کے لوگوں نے پہلے ہی اس خطے کے تحت جموںوکشمیر کے باہر معروف ہسپتالوں سے سکیم کے تحت فوائد حاصل کرنا شروع کئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سکیم کے اجرأ کے بعد سے اب تک 155 مریضوں نے جموں و کشمیر کے باہر کے ہسپتالوں میں اے بی پی ایم جے اے وائی سکیم سے فائدہ اُٹھایا ہے۔حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اے بی پی ایم جے اے وائی ایس ای ایچ اے ٹی سکیم میں جموں و کشمیر کے تمام باشندوں بشمول ملازمین اور پنشنروں کے ساتھ اُن کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔پی ایم ۔ جے اے وائی کے اشتراک کے ساتھ اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کا مقصد یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس کوریج کو پانچ لاکھ روپے فلوٹر بنیاد پر فی کنبے کو فراہم کرنا ہے۔اے بی پی ایم جے اے وائی ،ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کے وہی فوائد حاصل ہیں جو اے ۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت دستیاب ہیں۔ اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی ایس ای ایچ اے ٹی سکیم مستفید افراد کے لئے بہتر صحت نگہداشت کی خدمات مفت فراہم کر رہی ہے ۔ اس سکیم کے تحت زائد از چوبیس ہزار سرکاری اور نجی ہسپتالوں (بشمول 229 ہسپتالوں کو جموں وکشمیر یوٹی کے قائم ) فوائد فراہم کررہے ہیں۔اِس سکیم کی بدولت جموں و کشمیر میں تمام رہائش پذیر افراد کو علاج معالجے پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سکیم میں ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے 3 دن اور ہسپتال میں 15 دن کے بعد کے اخراجات جیسے تشخیصی جانچ ٹیسٹ اور ادویات شامل ہیں ۔تعداد کنبہ ، عمر اور جنس پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ سکیم کے تحت فراہم کردہ فوائدملک بھر میں دستیاب ہے۔اِس سکیم کے تحت رجسٹریشن کسی بھی کامن سروس مراکز( سی ایس سی ) ایمنپلڈ ہسپتالوں میں کیا جاسکتا ہے۔ پانچ ہزار سے زیادہ سی ایس سی کا نیٹ ورک تیار اور کام کر رہا ہے۔ ریاست جموں و کشمیر یوٹی کے تقریباً24لاکھ بودو باش کرنے والے لوگوں نے پہلے ہی اس سکیم کے تحت اندراج کرایا ہے۔ اس میں48 فیصد کنبے اس سکیم کے تحت فوائد کے اہل ہیں۔