بانڈی پورہ/ / دارالعلوم رحیمیہ سے وابستہ فیض عام سیکنڈری سکول نے دسویں امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔فیض عام سیکنڈری سکول کے26 طلاب دسویں امتحان میں شامل ہوئے تھے اورسبھی اچھے نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں، جن میں 12 طلاب نے ڈسٹنکشن حاصل کی ہے۔