عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ایک بڑے انتظامی ردوبدل میں، جموں و کشمیر حکومت نے 108 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے، جن میں 104 جے کے اے ایس افسران ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق منظور احمد قادری، جو اس وقت عمومی انتظامی محکمہ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو وائس چیئرمین، لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ تاحکم ثانی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ولر کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔اعجاز عبداللہ صراف، جو فی الوقت چیف ایگزیکٹو آفیسر/سیکریٹری، جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے طور پر کام کر رہے تھے، کا تبادلہ کر کے انہیںممبر، جموں و کشمیر سپیشل ٹریبونل کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیکریٹری کے طور پر تعینات منیر الاسلام کو تاحکم ثانی چیف ایگزیکٹو آفیسر/سیکریٹری، جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔
جے اینڈ کے فائنانشل کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹرمطہرہ معصوم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر، فلوریکلچر کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق تعیناتی کے منتظرراجیش کمار شاون کوسپیشل سیکریٹری، محکمہ قبائلی امورمقرر کیا گیا ہے جبکہ آئی سی ڈی ایس کے مشن ڈائریکٹرکے طور پر کام کر رہے مشیر احمد، کا تبادلہ کر کے انہیںسپیشل سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرراکیش کمار سرنگل، کوسپیشل سیکریٹری، محکمہ خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اپنی تعیناتی کے منتظر عبدالرشید وارکو منیجنگ ڈائریکٹر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شاہد سلیم ڈار کوڈائریکٹر، ہاسپیٹیلٹی اینڈ پروٹوکول، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق سپیشل سیکریٹری، محکمہ زراعت و پیداوارڈاکٹر روی شنکر شرما، کو سپیشل سیکریٹری محکمہ آفاتِ سماوی، راحت و باز آبادکاری جبکہ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموںمنیشا سرین کو سپیشل سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج اور محکمہ کوآپریٹیوز کے سپیشل سیکریٹری پرنیما متل کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹرجموں و کشمیر ویمنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔ حارث احمد ہنڈوسپیشل سیکریٹری، چیف منسٹر سیکریٹریٹ، کوڈائریکٹر، ایس کے آئی سی سی اورسیکریٹری رائل سپرنگ گالف کورس کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اشونی کھجوریہ کا تبادلہ کر کے انہیں عمومی انتظامی محکمہ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر رکھا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق میڈیکل سپلائیز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکپل شرما کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموںمقرر کیا گیا ہے۔طارق حسین گنائی ڈائریکٹر جنرل، اسٹیٹس کشمیر، کو منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر میڈیکل سپلائیز کارپوریشن کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ سپیشل ٹریبونل کے رجسٹرار راکیش کمار کو ریجنل ڈائریکٹر سرویئر اینڈ لینڈ ریکارڈز (بطور سیٹلمنٹ آفیسر)، راجوری مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ادھمپور راجندر سنگھ کا تبادلہ کر کے انہیں سپیشل سیکریٹری، محکمہ زرعی پیداوار مقرر کیا گیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ویمنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن الفت جبین کا تبادلہ کر کے انہیںسپیشل سیکریٹری، محکمہ کوآپریٹیوز مقرر کیا گیا ہے۔ انجو گپتا سپیشل سیکریٹری محکمہ ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ، کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر جبکہ نصیر احمد وانی، سپیشل سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ،کو ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر غلا نبی ایتو، 31 اکتوبر 2025 کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ملک زادہ شیراز الحق،سپیشل سیکریٹری محکمہ ثقافت کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ غلام رسول کوسپیشل سیکریٹری محکمہ مال مقرر کیا گیا ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، کورنجیت سنگھ کوڈائریکٹر، سوشل ویلفیئرجموں تعینات کیا گیا ہے جبکہ جگل کشور کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ادھمپور تعینات کیا گیا ہے۔ ارون کشور کوتوال، ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر کا تبادلہ کر کے انہیںسپیشل سیکریٹری محکمہ خزانہ جبکہ بشارت حسین ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ سیاحت کا تبادلہ کر کے انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر/سیکریٹری، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ اوردویندر سنگھ کٹوچ، کوچیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سارنسر،مانسر، کو ایڈمنسٹریٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج ادھمپور تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم عابد اقبال ملک کوپروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ( اے سی ڈی)پلوامہ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے جوائنٹ ڈائریکٹرونود کمار بہنال کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرکشتواڑ مقرر کیا گیا ہے۔ پون کمار، کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پرویز سجاد گنائی، جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیر، کا تبادلہ کر کے انہیںسپیشل سیکریٹری، محکمہ ثقافت تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ اشفاق احمدایگزیکٹو ڈائریکٹر جے اینڈ کے رہبلٹیشن کونسل محکمہ سوشل ویلفیئر، کومنیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے پراجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ مقرر کیا گیا ہے۔پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، رام بن جہانگیر ہاشمی کو رجسٹرارضلع کولگام تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹیو)، کشمیرتزئین مختار کا تبادلہ کر کے انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسراربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ڈی جے اے وائی کے مشن ڈائریکٹرکا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔ کھادی و ولیج انڈسٹریز بورڈ میں سیکریٹری جگدیش چندر کو جوائنٹ ڈائریکٹر، ایجوکیشن ادھمپور/ریاسی تعینات کیا گیا ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر، انفارمیشن (ہیڈکوارٹر) ویویک پوری کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سارنسر۔مانسر،ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز (اپیلز)، سرینگرتبثم شفاعت کاملی کوڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو)، کشمیر ،ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ تعمیرات عامہ محمد سید خان کوپروگرام آفیسرآئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، کٹھوعہ،ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ مال غلام نبی کوایڈیشنل سیکریٹری محکمہ زرعی پیداوار،ڈاکٹر ظہور احمد رینہ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس اننت ناگ کو جوائنٹ ڈائریکٹر، انفارمیشن (ہیڈکوارٹر)،نوید وزیر کوڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (جوڈیشل) کو جنرل منیجر( ڈی آئی سی)دھیرندر شرما،جوائنٹ ڈائریکٹر، ایجوکیشن، ادھمپور/ریاسی، کو ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جتندر مشرا کو سب رجسٹرار اکھنور۔سی ای اوٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھدرواہ جوگندر سنگھ جسروٹیہ، کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز (انفورسمنٹ) کٹھوعہ، سوپریہ کوہلی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (کے بی آئی )، نئی دہلی کو ایڈیشنل سیکریٹری، ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی،نعیم النساء پروجیکٹ آفیسر آئی ڈبیلو ایم پی پونچھ کو جنرل منیجر ڈی آئی سی پونچھ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ریاسی راکیش کمار کو سیکریٹری سوشل و ایجوکیشنل بیک ورڈ کلاسز کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔سیکریٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن سہیل الاسلام کو جوائنٹ کمشنرسرینگر میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق سرتاج حسین جوائنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، محکمہ دیہی ترقی کشمیرکو آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ وزیر برائے خوراک، شہری رسدات، صارفین امور، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، یوتھ سروسز و اسپورٹس اور اے آر آئی و ٹریننگز کے ساتھ منسلک رہیں گے۔تنویراحمد وانی کو ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ تعمیرات عامہ،محمد اشفاق، کو جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈوڈہ،وکاس دھر بگاٹی کوایڈیشنل سیکریٹری،میر زاہدہ کو ڈپٹی کمشنرسٹیٹ ٹیکسز (اپیلز- I)، سرینگر،شاوی کو جوائنٹ ڈائریکٹر، آئی سی ڈی ایس محکمہ سوشل ویلفیئر،دیبہ خالد پیرکو جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹس کشمیر،ثنا خان کو ڈپٹی کمشنرسٹیٹ ٹیکسز جوڈیشل،احسان الحق چشتی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی ولرومانسبل،شیبا عنایت کوڈیولپمنٹ آفیسرہینڈی کرافٹس (ٹیکسٹائل) کشمیر،پیرزادہ فرحت احمد، کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) سرینگر اورمظفر احمد شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت شوپیان تعینات کیا گیا ہے۔ طارق احمد ریشی کو پروجیکٹ آفیسراے سی ڈی سرینگر،سہیل احمد لون کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ جل شکتی،محمد رفیق کو سب رجسٹرار تھنہ منڈی،رفیق احمد کوپروجیکٹ آفیسرسانبہ،شیراز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت رام بن،شوکت احمد بٹ کو سب رجسٹرارپہلگام مقرر کیا گیا ہے،محمد حنیف کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پونچھ اورشبی تبثم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر سرینگر مقرر کیا گیا ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالجبار کوپرسنل آفیسر، ایسوسی ایٹڈ ہسپتالجموں،مشتاق احمد مخدومی کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) سوشل ویلفیئر کشمیر،آصف امین چنڈیل کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی،ہروندر سنگھ کو ڈیولپمنٹ آفیسر ہینڈی کرافٹس (نان ٹیکسٹائلز) جموں،بابو پردیپ کمارکو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ادھمپواورارشاد قادری بٹ کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کپوارہ* مقرر کیا گیا ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تیج کرشن کول کو اسسٹنٹ کمشنرریلیف آرگنائزیشن (مہاجرین) جموں،جیت کمارکو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کٹھوعہ،اعجاز علی لون کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بانڈی پورہ،نیرج شرماکو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کشتواڑ،سخی محمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت سرینگرِ،محمد الطاف راتھرکو اسسٹنٹ کمشنر محکمہ اسٹیٹ ٹیکسز کشمیر،سنیل دت کو ڈپٹی ڈائریکٹر، قبائلی امورجموں،انجل کوتوال کوڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ سروسز،پنکج ساسان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازمجموں،شروتی بھاردواج کوڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نئی دہلی،غلام رسول میرکو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت پلوامہ،غلام محمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اننت ناگ،ببیتا کماری کو ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم پی اے جموں،محمد رفیق زویلہ کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کولگام،ساجد رشید بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر امپاکشمیر اورارشدہ اخترکو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) محکمہ ہینڈلومز مقرر کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق رمن کمارکو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) سوشل ویلفیئر جموں،برہم رائے کوڈپٹی ڈائریکٹر ہاسپٹیلٹی اینڈ پروٹوکول (اسٹورز)،منیر احمد خان کو سیکریٹری لیکس اینڈ کنزرویشن اتھارٹی سرینگر،امت سنگھ منہاس کو ایڈیشنل پرائیویٹ سیکریٹری برائے نائب وزیر اعلیٰ،ثنا خان کو انڈر سیکریٹری سروسز سلیکشن بورڈ، محسن مشتاق کو حج آفیسرجموں و کشمیر حج کمیٹی جبکہ اسسٹنٹ لیبر کمشنرپلوامہ عامر خطیب کی خدمات محکمہ روزگار کو سونپ دی گئی ہیں۔ساحل بھگوترہ کی خدمات محکمہ سوشل ویلفیئر کو سونپ دی گئی ہیں جبکہ محمد ارشد،کو انڈر سیکریٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج اورالکا مشرکی خدمات محکمہ اطلاعات کو دی گئی ہیں۔شیوانی دیوونیاکو منیجر جے کے اسٹیٹ پراپرٹیز، امرتسر اورمزمل حسن چودھری کوضلع قبائلی فلاح و بہبود آفیسر،فیصل نذیرکی خدمات محکمہ شہری ہوا بازی کو سونپی گئی ہیں۔فرحت ناز چودھری کو انڈر سیکریٹری محکمہ آئی ٹی،محمد عارف شیخ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ،منیش سودن کی خدمات محکمہ روزگار کو دی گئی ہیں۔محمد شفیع لون کو انڈر سیکریٹری محکمہ اطلاعات، غلام رسول میرکو ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر،سروج کھہ کو پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر نئی دہلی اوررجندر کمار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔