نیویارک //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 11 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 8 لاکھ 54 ہزار 907 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 17 ہزار 603 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 76 لاکھ 41 ہزار 381 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 250 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 87 لاکھ 95 ہزار 923 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکامیں اب تک 6 لاکھ 43 ہزار 112 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 82 لاکھ 31 ہزار 787 ہو چکی ہے۔بھارت میں 4 لاکھ 33 ہزار 622 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 مریض سامنے اآچکے ہیں۔ برازیل میں5 لاکھ 72 ہزار 733 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 94 ہزار 212 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 73 ہزار 700 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 84 ہزار 531 ہو چکی ہے۔فرانس میں اموات 1 لاکھ 13 ہزار 103 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 65 لاکھ 57 ہزار 356رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 373 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 63 لاکھ 92 ہزار 160 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 53 ہزار 891 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 61 لاکھ 57 ہزار 772 ہو چکے ہیں۔چین فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 579 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔