جموں// چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں تعمیر کئے جارہے 330 میگاواٹ کشن گنگا ایچ ای پی کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیاجوتکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔کمشنر سیکرٹری ریونیو، سیکرٹری پی ایچ ای اینڈ آئی اینڈ ایف سی ، ایم ڈی جے کے ایس پی ڈی سی ودیگر سینئر افسران نے میٹنگ میںشرکت کی۔ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈی سی بانڈی پورہ ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی اور این ایچ پی سی حکام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں آر اینڈ آر پلان کی عمل آوری کے بارے میں غور و خوض کیا گیا ۔