سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشیدہ شاہ نے کل سونہ وار میں شیر کشمیر اسٹیڈیم کا دورہ کرکے وہاںیوم جمہوریہ 2018کی تقریبات کے انعقاد کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا۔بعدمیںانہوںنے آفیسران کی ایک میٹنگ میں انتظاما ت کو حتمی شکل دی۔میٹنگ میں ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو تقریب کے احسن اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے افرادی قوت اورمشینری کو تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران تقریب کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی تال میل کو یقینی بنانے اور دیگر پہلوئوں کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوںنے سیکورٹی ایجنسیوں پر تقریب کے مقام پر سلامتی اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔