سوپور//تائیکانڈو کھیل میں22سونے کے تمغے جیتے والے 13سالہ مشرف قیوم کے بارے میںایک ڈاکیومنٹری پیش کی گئی ۔ آل ٹرنیٹ کشمیر اور گلوبل یوتھ فائونڈیشن نے سینکٹوریم پبلک سکول سوپور میںایک تقریب منعقد کی جس میںنورالاسلام سکول بارہمولہ میںزیر تعلیم9ویں جماعت کے مشرف قیوم کے بارے میں ایک ڈاکیومینٹری پیش کی گئی۔ تائیکانڈو کھیل میں مشرف بچپن سے ہی حصہ لے رہے ہیں اور 13برس کی عمر میںسونے کے 22تمغے جیت لئے ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر ریاست اور ملک کا نام روشن کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ مشرف کی صلاحیت اور اپنے مقصد کے حصول کو حاصل کرنے کیلئے آل ٹرنیٹ کشمیر نے یہ ڈاکیومنٹری پیش کی۔ مشرف کی صلاحیت نوجوان نسل کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے اوروہ اپنے گول کے حصول کیلئے سخت محنت کرکے انہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکیومنٹری کا مقصد نوجوان پود کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور اپنی منزل کو حاصل کرنے کیلئے تھا۔تقریب میں مشرف قیوم کی والدہ شاہینہ اختر، چیئرمین سینکٹوریم سکول شاکر اشرف، گلوبل یوتھ فیڈریشن چیئرمین و سماجی و سیاسی کارکن توصیف رینہ، یوتھ پی ڈی پی ترجمان نجم الثاقب، سیکریٹری گلوبل یوتھ فائونڈیشن و ایڈیٹر آل ٹرنیٹ کشمیر امتیاز کھانڈے موجود تھے۔ ڈاکیومنٹری کے ہدایت کار شمالی کشمیر کے معروف فلم میکر اور نیشنل ایوارڈ جیتنے والے جرنلسٹ عابد سلام ہیں۔