بانہال // جموں سرینگر شاہراہ 15 گھنٹوں کے بعد بحال کی گئی۔ یاد رہے انوکھی فال کے نزدیک سنیچر کی سہ پہر بھاری پسی گر آئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کردی گی جس کے نتیجے میں قریب 1500چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی تھیں۔اس کے علاوہ ادہمپور میں بھی کشمیر آنے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا اور یہ سلسلہ اتوار کی شام چھ بجے تک جاری تھا۔شاہراہ پر بندش کی وجہ سے بھی ادہمپور تک کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجاز ت نہیں دی گی۔ڈی ایس پی ٹریفک رام بن سریش شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سنیچر کی دوپہر سے انوکھی فال سلائیڈ نمبر ایک کے پاس بند پڑی شاہراہ کو اتوار کی کی ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا اور کشمیر سے جموں کی طرف جانے والے درماندہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور رام بن ضلع سے بانہال اور کشمیر کی طرف جانے والی کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں تھی اور سیکورٹی فورسز کی کانوائے نکل جانے کے بعد درماندہ ٹریفک کو بانہال اور کشمیر کی طرف چھوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ بکس