؎سرینگر //شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب کو بہت جلدڈیوائس تھرپیز کیلئے پورے بھارت میں قرار دیا جارہا ہے۔ سکمزکے شعبہ امراض قلب نے 10ہزار مریضوں کے دلوں میں مختلف آلات نصب کئے جن میں پیس میکر، دل کی حرکتوں کو معمول پر لانے کیلئے کی تنصیب اور دل کی ہم آہنگی کیلئے آلات کی تنصیب شامل ہے۔ شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹر نثار ترمبو نے بتایا شعبہ نے 15ہزار سے زیادہ مریضوںکا علاج و معالجہ ،تشخیص اور آلات کی تنصیب عمل میں لائی ہے اور یہ شعبہ بھارت کے اعلیٰ ترین شعبہ جات میں تصور کیا جاتا ہے۔کٹینگ ایج ٹیکنالوجی جس میں آئی وی یو ایس( Intravascular ultrasound imaging) ایف ایف آر(fractional flow reserve) اور دیگر جراحیاں بہترین نتائج کے ساتھ انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ نے بچوں میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مشاہدہ بھی کیا ہے اور سالانہ تقریبا100بچوں کو امراض قلب کی جراحیاں انجام دی جاتی ہیں جن میں دل میں سوراخ ، دل کی نسوں میں رکاوٹ اور دیگر جراحیاں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر سکمز صورہ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ نے بتایا کہ شعبہ کارڈیولاجی سیکمز صورہ کا شعبہ امراض قلب جموں و کشمیر میں دلوں کی بیماریوں کو علاج و معالجہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا سینٹر ہے جو جموں و کشمیر میں 50فیصدمریضوںکو علاج و معالجہ فراہم ہوتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعبہ امراض قلب نے تحقیق کے میدان میں بھی بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب تک کارڈیولاجی کے بین الاقوامی جریدوں میں 100سے زائد مضمون شائع ہوئے ہیں۔