غلام نبی رینہ
کنگن// رواں برس ڈھائی ماہ میں 79 ہزار 825 سیاح سونہ مرگ کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 31 جولائی تک 39605 سیاح سونہ مرگ وارد ہوئے جن میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے 25281 ،غیر ملکی 159 ،مقامی سیلانی 15165 سونمرگ کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے، جبکہ یکم اگست سے 31 اگست تک 32139 سیاح سونہ مرگ کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے 12124،غیر ملکی 304.،مقامی سیلانی 19711 شامل تھے، جبکہ یکم ستمبر سے 16ستمبر تک 6423 سیاح یہاں پہنچے،جن میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے 2548 ،غیر ملکی 278 جبکہ 3597 مقامی سیلانی شامل ہیں۔ محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سیاحوں میں کولمبیا،برطانیہ، تائیوان،آسٹریلیا،فرانس،ملیشیا،فلسطین،ترکی،جنوبی افریقہ اورسپین کے سیاح شامل تھے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ انہوں نے گاڑیاں بنکوں سے قرضہ لیکر خریدی تھیں تاکہ وہ ان گاڑیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنے اہل خانہ کی پرورش کرنے کے ساتھ ساتھ بنک کا قرضہ بھی ادا کرسکیں، لیکن اب وہ کام نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی طور پریشان ہیں۔ ادھر ہوٹل مالکان نے بتایا کہ سیاحوں کے نہ آنے کی وجہ سے ا نہیں بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہیں۔