عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ماسکو// روس کے بیلگوروڈ علاقے پر یوکرین کی فوج کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہو گئے ۔ علاقائی گورنر ویاچیسلاف گلیڈکوف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر یہ معلومات دی۔گلڈکوف نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے بیلگوروڈ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر گولہ باری کرنے کے لیے ویمپائر ملٹیپل راکٹ لانچر سسٹم سے کلسٹر بموں کا استعمال کیا، جس سے کافی نقصان اور جانی نقصان ہوا۔گورنر نے کہا کہ ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ایک خاتون اور چار مرد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے ۔گلڈکوف نے کہا کہ یوکرین کے حملے میں 6 بچوں سمیت کل 37 شہری زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں بشمول سات بالغ افراد اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے بیلگوروڈ میں طبی سہولیات میں داخل کرایا گیا ہے ۔گورنر گلادکوف نے کہا کہ حملے میں 13 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور بیلگوروڈ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں ڈوبووئے میں ایک شاپنگ سینٹر کے قریب دو مکانات، ایک کار اور ایک گیراج کو آگ لگ گئی۔حملے میں یوکرینی فوج نے کلسٹر بموں سے حملے کیے ، ویمپائر نامی ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم کا استعمال بھی کیا گیا۔حملے سے 2 کثیرالمنزلہ عمارت کی چھتوں میں سوراخ ہو گئے ہیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔تیز دھار دھاتی اشیا لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ ایک اور قصبے پر حملے سے 2 گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرسک، بریانسک اور بیلگرد میں روس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔