سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے یوم آزادی سپورٹس وِیک جشن 2021ء کے سلسلے میں گندن سپورٹس کمپلیکس راج باغ میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔اِس موقعہ پر جوڑو، تھانگ ٹا، ووچو کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کمپلیکس میں مختلف ٹیموں کے مابین کھیلے گئے فٹسل اور فٹ بال کے میچ بھی دیکھے۔اِس موقعہ پر مشیر فاروق خان نے اُمید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی قومی سطح پر جموں وکشمیر کی نمائندگی کریں گے اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اَپنے ملک کی نمائندگی کریںگے۔مشیر موصوف نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کر کے دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا مشاہدہ کیا جن میں والی بال ، ویٹ لفٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل ، صدر جے اینڈ کے ایف اے ضمیر ٹھاکر ، مشیر کے او ایس ڈی محمد اشرف اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی موجود تھے۔