پرتاپ گڑھ// اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے مانیک پور علاقے میں ایک ٹرک سے گاڑی ٹکراگئی جس میں سوار 14 باراتیوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاو¿ں میں شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا اور مرنے والے افراد اس میں پھنس کے رہ گئے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔