نیویارک://ہسپانوی لیجنڈ اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے فرانس کے رچرڈ گاسکے پر 18ویں جیت کے ساتھ یو ایس اوپن کے چوتھے رانڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ نڈال نے ہفتے کو آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں ہوئے تیسرے رانڈ کے میچ میں گاسکے کو 6-0، 6-1، 7-5 سے شکست دی۔ نڈال اور گاسکے اب تک 18 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور ہر بار اسپینی کھلاڑی نے اپنے فرانسیسی حریف کو شکست دی ہے۔نڈال نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ٹورنامنٹ میں میرا بہترین میچ تھا۔ یہ کہنا آسان ہے کیونکہ دوسرا دن مشکل تھا، لیکن میں نے نمایاں بہتری کی، یہ ٹورنامنٹ میں میری پہلی سیدھوں سیٹوں میں جیت ہے۔ میں کچھ مشکل لمحات سے گزرا۔ یہ اچھی بات ہے کہ میں ان سے گزرا اور مثبت انداز میں کھیلنے میں کامیاب رہا۔نڈال کا اگلا مقابلہ امریکہ کے فرانسس ٹیافو سے ہوگا، جن کے خلاف وہ اپنے پچھلے دونوں میچ جیت چکے ہیں۔ امریکی کھلاڑی نے تیسرے رانڈ میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو 7-6 (7)، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر چوتھے رانڈ میں جگہ بنائی۔دریں اثنا نڈال کے ہم وطن کارلوس الکاراز نے امریکی جینسن بروکسبی کو 6-3، 6-3، 6-3 سے شکست دیکر چوتھے رانڈ میں جگہ بنائی۔ اس فتح کے ساتھ الکاراز پیٹ سمپراس (1989-90) کے بعد چوتھے رانڈ میں پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ کروشیا کے 15ویں سیڈ میرین سلِک سے ہوگا۔